راچی (پی این آئی) عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر منعقد کروائے جائیں۔ ان کو جلدی منعقد کرانے کی کوئی ضرورت ہے ۔ وفاقی دارالحکومت کے باخبر ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان اور بلوچستان عوامی پارٹی نے حکومت کو مدت پوری کرنے اور انتخابات وقت پر کرانے کی تجویز دی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما خالد مگسی نے کہا کہ اداروں کی جانب سے حکومت کا ساتھ دینے یا چھوڑنے کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔
متعدد سوالوں کے جواب میں خالد مگسی نے کہا کہ جلد انتخابات سے ملک کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ اسی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما اسامہ قادری نے سوال اٹھایا کہ کیا جلد انتخابات سے معاشی استحکام آجائے گا؟ اسامہ قادری نے واضح کیا کہ ان کے ارکان کا پی ٹی آئی سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں