مدت پوری یا قبل از وقت انتخابات؟ نواز شریف اور پی ڈی ایم قیادت میں اختلاف رائے واضح ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی) اتحادی جماعتوں پی ڈی ایم کے موجودہ سیاسی صورتحال میں حکومت کی مدت پوری کرنے یا قبل از وقت عام انتخابات کرانے کے حوالے سے واضح اختلاف رائے نظر ا رہا ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی قیادت سے دونوں آپشنز پر مشاورت شروع کردی۔ سابق صدر آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر نے حکومت چھوڑنے اور قبل از وقت انتخابات کی مخالفت کردی۔

معتبر ذرائع کے مطابق نواز شریف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ رہنماؤں اور شہباز شریف سے کئی بار حکومت چھوڑنے اور قبل از انتخابات پر بات کر چکے ہیں۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت میں رہنامزید مسائل کا عندیہ دے رہا ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن کی زیر صدارت آج اتحادی جماعتوں پی ڈی ایم کے اجلاس میں ان ہی آپشنز پر مشاورت ہو گی، سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے اور سیاسی صورت حال پر بھی مشورہ کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close