اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ دوست مزاری نے آئین کو روندا، اصولوں کی پاسداری نہیں کی، پرویز الہی نے اپنے اختیارات عمران خان کو سونپے ہیں۔ منگل کو میڈیا سے گفتگو میںوزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے کیس کے عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دوست مزاری نے قانون کا بھی لحاظ نہیں کیا، وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوکر آئے تھے، عدلیہ نے تحمل سے تنقید برداشت کی اور اپنی ذمہ داری نبھائی۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پرویزالہی نے کہا ہے کہ عمران خان کی مشاورت سے چلیں گے، پرویز الہٰی نے اپنے اختیارات عمران خان کو سونپے ہیں۔حکومت نے تاخیری حربے استعمال کرنیکی کوشش کی، وزیر قانون کو روسٹرم پر آکر گفتگو کرنے کا کیا اختیار تھا؟ انہوں نے دھمکانیکی کوشش کی، آج ثابت ہوگیا پاکستان کی عدلیہ آزاد ہے، حکومت کو پنجاب کی عوام نے 17 جولائی کو مسترد کردیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ انصاف کی فتح پر پوری قوم کو مبارک باد دینا چاہتا ہوں،پاکستان کے عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا گیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں