لاہور (پی این آئی) وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ سیاست میں خرید و فروخت کے ماسٹر مائنڈ عمران خان ہیں۔ عمران خان کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ہارس ٹریڈر عمران خان دوسروں پر الزام لگا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ووٹ خریدنے والے عمران خان دوسروں پر الزام لگا رہے ہیں، پیسے دیتے خود پکڑے جائیں، الزام دوسروں پر لگا دیں۔
وزیرِ داخلہ نے کہا عمران خان دوسروں پر بے بنیاد الزام اور تہمت لگانا بند کریں، 2018ء کے ووٹ چور دوسروں پر کس منہ سے الزام لگا رہے ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان نے خیبر پختون خوا کے الیکشن میں لوگوں کو خریدا، جس کے ویڈیو ثبوت ہیں، گلگت بلتستان کے الیکشن میں کھلے عام پیسے بانٹتے پکڑے گئے، اس کی بھی ویڈیوز موجود ہیں، انہوں نے آزاد جموں و کشمیر کے الیکشن میں وفاداریاں اور ضمیر خریدے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں