بھارت میں مسلم روحانی پیشوا “صوفی بابا” کو گولی مار دی گئی

نئی دہلی (پی این آئی) بھارت میں 35 سالہ مسلم روحانی پیشوا کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ مسلمان روحانی پیشوا خواجہ سید چشتی جو مقامی طور پر ’صوفی بابا‘ کے نام سے مشہور تھے، اُنہیں آج مہاراشٹر میں گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ خواجہ سید چشتی کے سر میں گولی لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ قاتل فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خواجہ سید چشتی کا ڈرائیور اُن کے قتل کا مرکزی ملزم ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خواجہ سید چشتی کے ڈرائیور کا نام گواہوں نے بتایا ہے، اس حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سید چشتی کو پلاٹ کے تنازع پر قتل کیا گیا ہے، وہ افغانستان کا شہری ہونے کی وجہ سے بھارت میں زمین نہیں خرید سکتے تھے۔ بھارتی پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ خواجہ سید چشتی کا قتل ایک کُھلے پلاٹ میں ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close