اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے دو ارب ڈالر جلد مل جائیں گے، بہت جلد آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے والا ہے، پوری دنیا اس وقت معاشی بحران کا شکار ہے، خود انحصاری ہی قوم کی سیاسی اور معاشی آزادی کی ضمانت ہے، گزشتہ حکومت نے ترقیاتی کاموں کو التوا کا شکار رکھا۔ ٹرن اراؤنڈ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مخلوط حکومت میں سارے فیصلے مل کر ہوتے ہیں، مشاورت اہم عمل ہے ذمہ داری سے نبھائیں گے،
ہمیں دن رات معطون کیا جاتا مگر اس حمام میں سب ننگے ہیں، رونے دھونے سے کبھی بات بنی ہے نہ بنے گی، ہم بڑی آسانی سے پچھلی حکومتوں پر ملبہ ڈال دیتے ہیں، ہم 14 ماہ میں معاشی استحکام لائیں مگر اس کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف نے قطر سے گیس نہ لی ہوتی تو بہت مشکلات ہوتیں، عالمی بحران کی وجہ سے ایل این جی نہیں مل رہی، جولائی میں لوڈشیڈنگ بڑھے گی، پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا ہے، تاریخ میں پہلی مرتبہ صاحب ثروت افراد پر ٹیکس لگایا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے پاکستان کو دیوالیہ پن تک پہنچا دیا تھا، عوام مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں