جولائی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ بڑھ سکتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے خبردار کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے خبردار کیا ہے کہ جولائی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ بڑھ سکتی ہے۔ مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے ممبران اسمبلی سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا میں گیس اور تیل کی قیمتیں بہت بڑھ گئی ہے۔ جولائی کے لیے ٹینڈر کیا تھا لیکن گیس کے جہاز نہیں ملے کیونکہ یورپ نے ساری گیس خرید لی تھی، اس لیے جولائی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ بڑھ سکتی ہے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے بین الاقوامی منڈی میں کوئلے کی بڑھتی ہوئی قیمت پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور اسے ملک میں کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس سے مہنگی بجلی پیدا کرنے کا بنیادی سبب قرار دیا۔ وزیراعظم نے ملک کا قیمتی زرمبادلہ بچانے کے لیے افغانستان سے اعلی کوالٹی کا کوئلہ ڈالرز کی بجائے روپوں میں درآمد کرنے کی منظوری دی، اس سے نہ صرف سستی بجلی پیدا کرنے بلکہ ملک کا قیمتی زرمبادلہ بچانے میں مدد ملے گی۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر صرف ساہیوال اور حب پاور پلانٹس کے لئے درکار کوئلے کی افغانستان سے درآمد پر امپورٹ بل میں سالانہ 2.2 ارب ڈالر سے زیادہ کی بچت ہو گی۔وزیراعظم نے تمام متعلقہ اداروں کوہدایت کی کہ وہ اس مقصد کے لئے موثر نظام وضع کریں، تاکہ ملک میں سستی بجلی پیدا کر کے گھریلو صارفین اور صنعتوں کو ریلیف پہنچایا جاسکے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close