اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی چیئرمین، سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے کھلاڑیوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ تگڑا شو کرنے والا ہوں لیکن ابھی نہیں بتاؤں گا کہ کیا کرنے والا ہوں۔ عمران خان نے آج جمعرات کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کے پہلے دو سال بہت مشکل تھے، دوست ممالک مدد نہیں کرتے تو پاکستان کا دیوالیہ نکل جاتا۔ انہوں نے اپنا مخصوص بیانیہ دہراتے ہوئے کہا کہ 7 مارچ کو پاکستان کے سفیر کو کہا گیا عمران خان روس کیوں گیا؟،
امریکی سفارت خانہ لوگوں کو بلا بلا کر میٹنگ کر رہا تھا۔ عمران خان نے کہا کہ جب مجھے کہا گیا عدم اعتماد کی ووٹنگ ہوگی تو مجھے آئینی طور پر قبول کر لینی چاہیے تھی۔
عمران خان نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے تسلیم کیا کہ مداخلت ہوئی، مداخلت ہوئی تو کیا اس مراسلے پر تحقیقات نہیں ہونی چاہیے تھی؟۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پیٹرول ڈیزل کی قیمت بڑھائی گئی اس سے ساری معیشت پر اثر پڑے گا، پیٹرول کی جو قیمت بڑھائی اس سے 30 فیصد مہنگائی بڑھے گی، تنخواہ دار طبقہ اس مہنگائی میں کیسے گزارا کرے گا۔خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ بلے اب دودھ کی حفاظت کریں گے، نیب اور ایف آئی اے پر شہباز شریف بیٹھ گئے، یہ آئے انہیں نہ کوئی اندازہ تھا کہ کیا کرنا ہے، احمقانہ بیانات دیے جس کی وجہ سے مارکیٹ ڈر گئی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں