عوام کو 45 فیصد سستا فیول فراہم کرنے کی بڑی پیشکش، سی این جی ایسوسی ایشن میدان میں آ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے وفاقی حکومت کے اعلان کے بعد عوام میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے لیکن آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے عوام کو 45 فیصد سستا فیول فراہم کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ حکومت کو دیگر ملکوں کی طرح سی این جی کے استعمال پر توجہ دینی چاہیے، سی این جی کا استعمال فوری درآمدی بل کم کرے گا۔

غیاث پراچہ کا کہنا تھا کہ سی این جی سیکٹر عوام کو 45 فیصد سستا فیول فراہم کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں سی این جی فراہمی کیلئے انفرا اسٹرکچر بھی موجود ہے۔ صرف اس انفرااسٹرکچر کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close