2 ارب 19 کروڑ سے زائد کے اثاثے، وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان سب سے امیر وزیر اعلیٰ، سندھ، بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کہاں کھڑے ہیں؟

اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کی جانے والی دستاویز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اندرون ملک اثاثوں کی مالیت 2 ارب 33 کروڑسے زائد ظاہرکی ہے، ان کے بینک اکاؤنٹس میں 19 کروڑ روپےسے زائد رقم موجود ہے جبکہ انہیں زمین کی فروخت کےعوض 8 کروڑ 79 لاکھ روپے ملے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو ہیں جن کے دستاویزی ریکارڈ کے مطابق ان کے گھرکی مالیت 20 لاکھ ہے جبکہ ان کی مائننگ کمپنی بند ہو چکی ہے،

ان کے پاس ایک لاکھ روپے نقد اور بینک اکاؤنٹ میں 15 لاکھ سے زائد رقم موجود ہے۔ ان دونوں کے مقابلے میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا ڈی ایچ اے کراچی میں ایک کروڑ 15 لاکھ روپے کا گھر ، بیٹی کے نام ڈی ایچ اے کراچی میں 3 کروڑ مالیت کے 2 پلاٹ ہیں۔ اس کے علاؤہ مراد علی شاہ دو گاڑیوں کے مالک ہیں جبکہ بینک اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے ، اہلیہ کے پاس 100 تولے سونے کے زیورات موجود ہیں۔۔۔۔

close