اسلام آباد (پی این آئی) قومی اسمبلی میں پیش کی جانے والی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2023 کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، وزارت پارلیمانی امور نے اخراجات کی یہ تفصیل قومی اسمبلی میں پیش کر دی ہے۔ قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات میں وزارت پارلیمانی امور کی طرف سے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ عام انتخابات 2023 میں 47ارب 41 کروڑ 73لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔
اس حوالے سے تحریری جواب میں وزارت پارلیمانی امور کا مزید کہنا ہے کہ ٹریننگ ونگ کے لیے 1 ارب 79 کروڑ اور 90 لاکھ روپے خرچ ہوں گے جبکہ بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کے لیے 4 ارب 83 کروڑ 55 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔ وقفہ سوالات کے حوالے سے قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے تحریری جواب میں وزارت پارلیمانی امور نے کہا کہ انتخابی فہرستوں پر 27 کروڑ 20 لاکھ روپے خرچ ہوں گے اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور آئی ووٹنگ پر 5 ارب 60 کروڑ 6 لاکھ روپےخرچ ہوں گے۔ تحریری جواب میں وزارت پارلیمانی امور کا یہ بھی کہنا تھا کہ انتخابات کیلئے آرمی کی خدمات اور سیکیورٹی پر 15ارب روپےخرچ ہوں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں