حج اخراجات میں 2 لاکھ کمی، وزیر مذہبی امور نے عازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) مذہبی امور کے وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور نے عازمین حج کو اخراجات میں نمایاں کمی کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نےحج اخراجات 9 لاکھ 49 ہزار روپے تک پہنچائے۔ لیکن اس سال یہ اخراجات اس سے کہیں کم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت نے حج اخراجات کا اعلان نہیں کیا مگر کوشش کریں گے کہ حج اخراجات 9 لاکھ روپے سے کم کریں۔

وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ رواں سال حج اخراجات 7 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ نہیں ہوں گے۔ وزیر مذہبی امور نے کہا کہ منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں بھی بہترین سہولیات عازمین حج کو ملیں گی، اس مرتبہ سعودی حکومت تمام ممالک کیلئے یکساں پالیسی کا اعلان کرے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں