اسلام آباد کی جانب مارچ سے قبل ہی عمران خان کا دبنگ اعلان، ٹائیگرز جوش میں آگئے

گوجرانوالہ (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم بتائے وہ سازش تھی یا مداخلت؟ جبکہ پہلے سازش ہوتی ہے پھر مداخلت،امریکی سازش کے تحت مجھے نکالا گیا تو عوام مٹھائی بانٹنے کی بجائے سڑکوں پر نکل آئی، اسلام آباد میں آکر سازش کرنے والوں کو بتائیں گے ہم زندہ اور آزاد قوم ہیں۔

 

انہوں نے گوجرانوالہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلوانوں کا شہر میں آپ کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، ماشاء اللہ میر اگوجرانوالہ اسلام آباد مارچ کیلئے تیار ہے، سارے پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکو اور مافیا ایک طرف کھڑے ہوگئے، جبکہ قوم دوسری طرف کھڑی ہوگئی ہے اس کو انقلاب کہتے ہیں، جب ایک قوم قوم بن کر بڑے مافیا اور کرپٹ سسٹم کا مقابلہ کرے، ان کو پوری طرح شکست دیں گے۔جب میں اسلام آباد کال دوں گا تیار ہو؟ اسلام آباد پاکستان کی حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے کیلئے اسلام آباد بلا رہا ہوں، امریکی سازش کے تحت پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو اکٹھا کرکے 22 کروڑ کی منتخب حکومت کو گرایا گیا ہے، میری قوم آج یہ بتا دے کہ سازش تھی یا مداخلت تھی؟ پہلے سازش ہوتی ہے پھر مداخلت ہوتی ہے۔

 

یہ سمجھ رہے تھے کہ جب بھی وزیراعظم کو نکالا جاتا ہے تو مٹھائیاں بانٹی جاتی ہیں، کوئی بھی نہیں سوچ رہا تھا جب وزیراعظم کو نکالا گیا تو مٹھائی بانٹنے کی بجائے قوم سڑکوں پر نکل آئی۔عوام کو اسلام آباد امریکی سازش کو ناکام کرنے اور دوسری وجہ ملک کے بڑے ڈاکو، قاتل، منشیات فروش سب کو جو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا،سازش کرنے والوں کو ہم بتائیں گے ہم زندہ اور آزاد قوم ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں سب سے تیزی سے دولت اضافہ ہورہا تھا جب ہماری حکومت ہٹائی گئی، دولت میں اضافہ ایکسپورٹ سے ہوتا ہے، تاریخ میں سب سے زیادہ ایکسپورٹ ہمارے دور میں ہوئی، 26فیصد ایکسپورٹ بڑھی، ایوب خان کے دور میں صنعتی ترقی میں 10فیصد سب سے زیادہ اضافہ ہوا، بیرون ملک پاکستانیوں نے 31ارب ڈالر کے ترسیلات زر بھیجے،ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا، جس وجہ سے پیٹرول اور ڈیزل کو کم کیا۔ہم نے لوگوں پر مہنگائی کا بوجھ کم کیا۔

 

جب دنیا میں تیل مہنگا تھا، ریکارڈ مہنگائی تھی، ہم نے عوام پر کم بوجھ ڈالنے کی کوشش کی، کسانوں کی مدد کی، ہمارے دو سالوں میں گنا، چاول، گندم ، آلو مکئی کی ریکارڈ فصلیں پیدا ہوئیں، کسان خوشحال ہوا، جب ساری دنیا میں کورونانے تباہی مچائی ہوئی تھی تو ہم نے لوگوں کو کورونا سے بچایا اور اوپر اٹھایا، سب سے زیادہ نوجوانوں کو روزگار دیا، کنسٹرکشن کو اٹھایا، جب ملک درست راستے پر تھا تو امریکا کی سازش میں مل کر حکومت گرا دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close