اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے لیفٹیننٹ کرنل (ر) عاصم کو سابق وزیراعظم عمران خان کا سیکیورٹی انچارج مقرر کر دیا ہے۔لیفٹیننٹ کرنل (ر) عاصم سابق ایس ایس جی کمانڈو ہیں۔ لیفٹیننٹ کرنل (ر) عاصم کی تعیناتی پر پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشاء اللّٰہ کرنل (ر) عاصم کل سے میری ٹیم کا باقاعدہ حصہ بنیں گے اور اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کریں گے۔ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ امید کرتا ہوں کہ آپ سب کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے کرنل (ر) عاصم سخت محنت اور لگن سے اپنا کام کریں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں