ملک میں دوجھوٹے ہیں، ایک عمران خان اور دوسرا پنڈی کا شیطان، وزیر داخلہ رانا ثنااللہ پھٹ پڑے

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہےکہ ملک میں دوجھوٹے ہیں، ’ایک عمران خان اور دوسرا پنڈی کا شیطان‘۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ کے بیان پرجواب دیتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے یہ الفاظ کہے اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ عمران خان نے کیا، اس کی مذمت کریں جس نے قوم کو اس حالت میں پہنچایا۔رانا ثناللہ نے کہا کہ ڈالر کو بے لگام کرنے کا ذمہ دار عمران خان ہے،

چپڑاسی بنی گالہ میں سوتے باس کو جگا دیتا تو اسے ٹی وی سے ڈالر کی قیمت بڑھنے کا معلوم نہ ہوتا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ارسطو کو پکڑیں جو معیشت کو لفٹ پر اوپر لے جاتے لے جاتے موت کی دہلیز پر لے گیا، عوام کو مہنگائی میں ڈبونے والا عمران خان ہے۔رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ معیشت کے قاتل آج مظلوم بننے کا ناٹک کررہے ہیں، صرف معیشت ہی نہیں جھوٹ کی سیاست کو بھی ٹھیک کریں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close