عمران خان کے سب سے متنازع مشیر رات کے اندھیرے میں پاکستان سے نکل گئے

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں اپوزیشن کے احتساب کے لیے سرگرم اور سب سے زیادہ متنازع سابق مشیر شہزاد اکبر رات کے اندھیرے میں پاکستان سے چلے گئے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر اسلام آباد سے گزشتہ رات 3 بج کر 10 منٹ پر غیرملکی پرواز سے دبئی روانہ ہوئے، جہاں سے وہ لندن جائیں گے۔

یہ بات اہم ہے کہ شہزاد اکبر کا نام اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر اسٹاپ لسٹ سے نکالا گیا تھا۔ واضح رہے کہ شہزاد اکبر کا نام چند دن پہلے ایف آئی اے نے اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا تھا….

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close