اسلام (پی این آئی) سپریم کورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں عمران حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی کارروائی کی بحالی اور بڑے سیاسی صدمے کو اپوزیشن کے رہنما اپنے اپنے انداز میں جشن کے طور پر منا رہے ہیں اور منفرد ٹویٹ کر کے اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ٹوئٹر پر سیلفی شیئر کی ہے جس میں دونوں سپریم کورٹ کے فیصلے سے انتہائی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔
ٹویٹر پر سیلفی کے ساتھ ہی سعید غنی نے لکھا کہ “کوئی پوچھے تو کہنا بلاول آیا تھا”۔ ایک اور ٹوئٹ میں سعید غنی نے کہا کہ ’آئین کی جیت کا جشن منا رہے ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے لیے گئے ازخود نوٹس کا فیصلہ سنادیا گیا۔ فیصلے میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے تحلیل کی گئی اسمبلی کو بحال کردیا گیا۔
سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بنچ نےڈپٹی اسپیکر رولنگ از خود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے حکم دیا کہ وزیراعظم صدر کو اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس نہیں دے سکتے تھے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں