حکومت کی پہلی اتحادی جماعت جس نے علیحدگی کا باضابطہ اعلان کر دیا

پشاور (پی این آئی) بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ اتحاد ختم کرنے کا اعلان کردیا۔خیبر پختونخوا میں بی اے پی کے صوبائی پارلیمانی لیڈر بلاول آفریدی نے اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد ختم کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ سینئر لیڈر شپ کے ساتھ رابطے میں ہیں، اپوزیشن بینچوں پر بیٹھ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

 

بلاول آفریدی کے مطابق ضم اضلاع کے منتخب نمائندوں کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے انہیں مدعو نہیں کیا ، ان کے ساتھ نا انصافی کی جا رہی ہے، پی ٹی آئی کے اراکین کو ترقیاتی فنڈز دیے جا رہے ہیں اور انہیں محروم رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عدم اعتماد پر حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے اور جلد ہی قومی اسمبلی ، سینیٹ اور بلوچستان میں بھی تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد ختم کردیں گے۔خیال رہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں بی اے پی کے ارکان کی تعداد چار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں