انسداد دہشتگردی کی عدالت نےصحافی محسن بیگ کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے صحافی محسن بیگ کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کر دی ۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں صحافی محسن بیگ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ، پبلک پراسیکیوٹر کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی ، عدالت نے استفسار کیا کہ مزید ریمانڈ کیوں چاہئے۔

تین دن میں آپ نے کیا کام کیا ہے ؟۔ پبلک پراسیکیوٹر نے کہا کہ پولیس گرافک ٹیسٹ کرانا ہےاور ویڈیو برآمد کرنا ہے۔جج احتساب عدالت نے پوچھا کہ 6دن سے محسن بیگ آپکے پاس ہے، آپکی کیا کارکردگی ہے؟، پبلک پراسیکیوٹر نے کہا کہ 6دن میں ویڈیو برآمد نہیں کی جا سکی۔ محسن بیگ کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ اتوار کو ڈی سی، آئی جی،ایس ایس پی محسن بیگ کے گھر میں تھے۔عدالت نے صحافی محسن بیگ کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا۔صحافی محسن بیگ کے وکلاء نے عدالت میں ایک اور درخواست دائر کر دی، عدالت نے ایم ایس پولی کلینک کو نوٹس جاری کر تے ہوئے ریکارڈ سمیت 23 فروری کو طلب کر لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close