آپ نے گھبرانا نہیں ہے، آنے والے دنوں میں خوشخبری دوں گا

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب حکومت میں آیا تو کابینہ کو کہا گھبرانا نہیں ہے، آج اپوزیشن کو کہتا ہوں گھبرانا نہیں ہے اور جب دورہ ویسٹ انڈیز پر جاتے تھے تو ٹیم کو کہتا تھا کہ گھبرانا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ جو جملہ استعمال کیا وہ یہی ہے کہ گھبرانا نہیں ہے۔

قومی ای پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے شرکا کو بھی مخاطب کرتے ہوئے ابتدا میں کہا کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بل گیٹس کو پاکستان آنے کی دعوت دی، بل گیٹس نے پاکستان کی پولیو کے معاملے پر بہت مدد کی ہے اور خطیر رقم خرچ کی ہے، دنیا بھر میں نوجوان آئی ٹی کے شعبے میں آگے بڑھ رہے ہیں، آنے والے دنوں میں خوشخبری دوں گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آئی ٹی ملک کا مستقبل ہے، اس کے لیے ہم ایمرجنسی کورسز کروا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہے ہمارا نوجوان تربیت یافتہ ہو۔ انہوں ںے واضح کیا کہ آئی ٹی کا شعبہ خواتین کو بھی بھرپور مواقع فراہم کرتا ہے، بل گیٹس نے کہا ہے بہت جلد خوش خبری سناؤں گا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور پاکستانی یوتھ کے لیے آئی ٹی انڈسٹری اہم ہے۔

انہوں ںے کہا کہ دنیا تیزی سے ڈیجیٹلائزیشن کی طرف جا رہی ہے اور آئندہ ایک دو سالوں میں آئی ٹی ایکسپورٹ دو ارب تک پہنچ جائیں گی۔عمران خان نے کہا کہ سب کو پتہ ہے کہ ہماری حکومت آنے سے پہلے مسائل کا سامنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ فری لانسرز کے لیے زیروٹیکس کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے کرکٹ انگلینڈ میں سیکھی لیکن جب پاکستان آیا تو معلوم ہوا کہ دنیا میں سب سے زیادہ ٹیلنٹ پاکستان میں ہے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی ہماری قوم کو موقع ملا آگے بڑھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان کرکٹ جائنٹ بن جائے گا، اسے ہرانا مشکل ہو جائے گا۔

close