اسلام آباد(پی این آئی)شہریوں کی شکایات پر وزیر اعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ گزشتہ سال کی حل شدہ 15 لاکھ شکایات میں سے 2 لاکھ اڑتیس ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیدیا ،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نےہدایت کی ہے کہ شکایات کو نظر ثانی کیلے مجاز اعلی افسران کے حوالے کیا جائے،وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ صوبائی سطح پر نظر ثانی کی نگرانی متعلقہ چیف سیکریٹری و آئی جی کریں ،وفاقی سطح پر متعلقہ وزارت کے سیکرٹری کی شکایات نظر ثانی کے ذمہ داری ہوں گے۔وزیراعظم نے وفاقی اداروں کی
کل ایک لاکھ سات ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا بھی حکم دیا ہے ،صوبائی سطح پر80 ہزارشکایات حکومت پنجاب کے ماتحت اداروں کی ہیں،حکومت خیبر پختونخواہ کے ماتحت اداروں کی 27 ہزار شکایات کو کھولا جائے گا، صوبہ سندھ کی 15ہزار، بلوچستان کی 3 ہزار، آزاد کشمیر کی گیارہ سو شکایات پر نظر ثانی ہو گی، گلگت بلتستان میں 400 شکایات کودوبارہ کھولا جائے گا،شکایات میونسپل سروسز،بجلی و گیس،مواصلات اور شعبہ تعلیم سے متعلق ہیں،وزیر اعظم آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شکایات پر نظر ثانی کر کے متعلقہ اعلی افسران رپورٹ جمع کروائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں