دس وزراء کو بہترین کارکردگی سرٹیفکیٹ،پہلے نمبر پر کپتان کی ٹیم کے بہترین کھلاڑی مراد سعید بازی لے گئے

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر اسد عمر، ڈاکٹر ثانیہ نشتر، شیریں مزاری، خسرو بختیار، معید یوسف، عبدالرزاق داؤد، شیخ رشید، شفقت محمود اور فخر امام بھی وزیرِ اعظم عمران خان کی ٹیم کے بہترین کھلاڑی قرار پائےجبکہ کارکردگی کی بنیاد پر وزارتِ مواصلات کا پہلا نمبر رہا، وفاقی مراد سعید تمام وزراء پر بازی لے گئے۔پی ٹی آئی کی حکومت میںبہترین کارکردگی پر 10 وفاقی وزارتوں میں تعریفی اسناد دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔

وزیرِ اعظم آفس میں ہونے والی تقریب میں وزیرِ اعظم عمران خان نے 10 وزراء میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔جن وزراء کو شاندار کارکردگی پر سرٹیفکیٹ ملے ہیں ان کی وزارتوں کے ملازمین کو بھی اضافی الاؤنس دیا جائے گا۔کارکردگی کی بنیاد پر مراد سعید کی وزارتِ مواصلات کا پہلا نمبر رہا، اسد عمر کی وزارتِ پلاننگ کا دوسرا، غربت کے خاتمے کی وزارت کا تیسرا، شفقت محمود کی وزارتِ تعلیم کا چوتھا،

شیریں مزاری کی وزارتِ انسانی حقوق کا پانچواں، خسرو بختیار کی وزارتِ صنعت کا چھٹا، نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کا ساتواں، عبد الرزاق داؤد کی وزارتِ تجارت کا آٹھواں، وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کی وزارتِ داخلہ کا نواں جبکہ سید فخر امام کی نیشنل فوڈ اینڈ سیکیورٹی کی وزارت کا آخری یعنی دسواں نمبر رہا۔۔۔۔۔

close