آئی ایم ایف پروگرام بحالی، ڈالرکی قیمت میں نمایاں کمی، کتنے روپے کا ہو گیا؟

اسلام آ باد (آئی این پی ) آئی ایم ایف قرض پروگرام بحالی کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی آنا شروع ہوگئی۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر دوران ٹریڈنگ91پیسے سستا ہوکر 175.50 روپے پر آگیا۔اوپن مارکیٹ میں بھی دوران ٹریڈنگ ڈالر1 روپے سستا ہوکر 177 روپے کا ہوگیا۔ بدھ کے روز بھی کاروباری دن کے اختتام پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 2 پیسے کم ہوکر 176.41 روپے ہوگئی تھی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی تبدیلی کے 177.50 روپے کی سطح پر ٹریڈ کررہا تھا۔۔۔۔۔

close