واہگہ کے زمینی راستے سے بھارت 50 ہزار میٹرک ٹن گندم افغانستان بھیجے گا، پاکستان نے اجازت دے دی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

لاہور (پی این آئی) بھارت اٹاری واہگہ سے طورخم کے راستے افغان عوام کے لیے 50 ہزار میٹرک ٹن گندم کی امداد بھیجے گا۔ بھارت کے میڈیا نے اس حوالے سے پاکستان سے بھارتی حکومت کی بات چیت کامیاب ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان سے 2 ماہ کی بات چیت کے بعد افغانستان کو زمینی راستے سے بھارتی امداد بھیجنے پر اتفاق ہوگیا جس کے بعد 50 ہزار میٹرک ٹن بھارتی گندم اٹاری واہگہ بارڈر سے پاکستان بھیجی جائے گی، جہاں سے گندم اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کی امداد کے ساتھ طورخم بارڈر سے افغانستان پہنچائی جائے گی۔ گندم کی پہلی شپمنٹ کا آغاز فروری کے دوسرے ہفتے سے شروع کیا جائے گا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close