ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی نے سیاسی نظام کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

کراچی (پی این آئی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے پاکستان میں سیاسی نظام کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی پر سندھ کی انتظامی، سیاسی اور لسانی تقسیم کا الزام لگادیا ہے۔ ایم کیو ایم کے بہادر آباد مرکز پر جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی جمہوریت ایکسپائری ڈیٹ کی طرف بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی انتظامی، سیاسی اور لسانی طور پر سندھ کو تقسیم کر رہی ہے، ٹنڈوالہ یار میں جو کچھ بھی ہوا وہ پاکستان کے نظام عدل پر طمانچہ مارا گیا ہے۔

close