سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان، کس تاریخی موقع پر پاکستان آئیں گے؟خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان متوقع ہے ۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد 22 مارچ کو پاکستان پہنچیں گے۔ سعودی ولی عہد کے ہمراہ ایک اعلی سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا۔ دورہ پاکستان میں سعودی ولی عہد کی اعلی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔سعودی ولی عہد کی 23 مارچ کی پریڈ میں بھی شرکت کا امکان ہے۔

پریڈ میں دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ بھی شرکت کریں گے۔ 12 سے 15 وزرائے خارجہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان میں موجود ہوں گے۔ امریکی، چینی و روسی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کی بھی او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل میں شرکت کے لیے پاکستان موجودگی متوقع ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close