حکومت سے نکل گیا تو زیادہ خطرناک ہوں گا، وزیر اعظم عمران خان نے خبردار کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت سے نکل گیا تو میں اس سے زیادہ خطرناک ہوں گا۔پاکستان ٹیلی وژن پر انہوں نے عوام کے سوالات کے جواب کے دوران عمران خان نے کہا کہ ہماری پارٹی کی حکومت یہ مدت اور آئندہ مدت بھی پوری کرے گی۔انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت سے نکل گیا تو میں اس سے زیادہ خطرناک ہوں گا، میرے سڑکوں پر نکلنے سے آپ کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کیا کہ اپوزیشن کو لگتا ہے کہ میں بھی مشرف کی طرح انہیں این آر او دے دوں گا، ایسا کرنا ملک سے غداری ہوگی۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کے ساتھ کوئی مفاہمت نہیں ہوگی، ہم کوئی ایشین ٹائیگر نہیں بننے جارہے ہیں اور نہ ہی لاہور کو پیرس بنانے جارہے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے یہ بھی کہا کہ کوشش تھی کہ ہر ماہ لوگوں کے سامنے آکر جواب دوں، صبح اٹھ کر 1 گھنٹے میں مجھے ساری معلومات مل جاتی ہے کہ کس طبقے پر کیا گزر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک ہم اپنے مقصد پر نہیں چلیں گے ہم کامیاب نہیں ہوں گے، ہم نے کووڈ پر 8 ارب ڈالر خرچ کیے ہیں، مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میڈیا بتاتا ہے کہ مہنگائی ہے، کیا صرف پاکستان میں مہنگائی ہے؟

میڈیا اعتدال کرے، کورونا کی وجہ سے دنیا میں سپلائی کی کمی کی وجہ سے مہنگائی کی لہر آئی۔اُن کا کہنا تھا کہ امریکا میں کھانے کی چیزیں لینے کے لیے لائنیں لگی ہوئی ہیں، وہاں 40 سال میں سب سے زیادہ مہنگائی ہے کینیڈا کے 40 فیصد لوگ کھانے پینے کی فکر میں مبتلا ہیں، یورپ میں 30 سال کی سب سے زیادہ مہنگائی ریکارڈ کی گئی۔وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ ساری دنیا میں غربت بڑھی ہے، تیل کی قیمت دگنی ہوگئی ہے، میں دیکھ رہا تھا شاید اور اوپر جائے، ملک میں سب سے زیادہ مہنگائی کا اثر تنخواہ دار طبقے پر پڑاہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close