ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر میاں عتیق کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا

لاہور (پی این آئی) راولپنڈی پولیس نےکراچی سے تعلق رکھنے والے ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر میاں محمد عتیق کو لاہور سے گرفتار کر لیا ہے۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق سابق سینیٹر میاں محمد عتیق اور ان کے ساتھیوں کے خلاف جون 2021 میں ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر تھانہ گنج منڈی راولپنڈی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق میاں عتیق پر جعلی پراپرٹی دستاویزات پیش کرنےکا الزام ہے جبکہ میاں عتیق اور دیگر افراد مقدمے میں اشتہاری ہیں۔راولپنڈی پولیس کے مطابق سابق سینیٹر کو تھانہ قلعہ گجر سنگھ نے راولپنڈی پولیس کے حوالے کر دیا جہاں سے انہیں مزید کارروائی کے لیےراولپنڈی منتقل کیا جا رہا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close