لاہور کے علاقے نیوانارکلی میں دھما کہ ، جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہو گئی، 26 زخمی 6 موٹر سائیکلیں اور کئی دکانیں تباہ ، گاڑیوں میں آگ گئی

لاہور کے علاقے نیوانارکلی پان منڈی میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق جب کہ 26 زخمی ہوگئے ، دھماکے سے6 موٹر سائیکلیں اور اردگرد کی دکانیں تباہ ، گاڑیوں میں بھی آگ گئی، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے انارکلی میں دھماکے کی شدید مذمت اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔لاہور کے علاقے نیو انار کلی بازار کی پان منڈی میں عین اس وقت دھماکا ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔

دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے 6 موٹر سائیکلیں اور اردگرد کی دکانیں تباہ جب کہ گاڑیوں میں بھی آگ گئی۔ دھماکے کے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ طبی عملے نے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے جب کہ 26 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ پولیس کی خصوصی ٹیمیں شواہد اکٹھا کررہی ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد سے ایسا لگتا ہے کہ دھماکے میں موٹرسائیکل استعمال کی گئی ہے۔ دھماکا امن و امان سبوتاژ کرنے کی مذموم کارروائی ہے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے انارکلی میں دھماکے کی شدید مذمت اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہا ہے کہ دھماکے کے ذمہ دار قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے، یہ واقعہ امن و امان کی فضا کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کارروائی ہے، دھماکے کے ذمہ داروں کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close