سائیں بزدار کی سرکار کو ہوش آ گیا، مری کو ضلع بنانے، پارکنگ پلازے اور نئے پولیس اسٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ

مری (پی این آئی) ملکہ کوہسار مری کی سیاحت اور برفباری کے مناظر دیکھنے کے شوقین 23 افراد کی جانیں قربان ہونے کے بعد سائیں بزدار سرکار کو باالآخر ہوش آ گیا ہے اور بزدار سائیں نے ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر مری کی برف کا نظارہ کرنے کی ویڈیو جاری کر دی ہے اور اس کے بعد اپنی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مری کو ضلع بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، اس کے علاوہ 2 پارکنگ پلازے اور نئی سڑکیں بنانے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ مخصوص تعداد سے زیادہ گاڑیوں اور لوگوں کو مری داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مری میں آئندہ سینئر افسران تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ 2 نئے پولیس اسٹیشنز بھی بنائے جائیں گے۔ اس اجلاس میں پنجاب حکومت نے سانحۂ مری میں جاں بحق افراد کے ورثاء کو 8، 8 لاکھ روپے دینے کا فیصلہ بھی کیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close