اسلام آباد (پی این آئی) ملک اس وقت موسم سرما کی شدید ٹھنڈ کی لپیٹ میں ہے۔ ایک طرف بالائی علاقوں میں برفباری کے طوفان ڈیرے ڈال چکے ہیں تو اسلام آباد سے لاہور اور سندھ تک بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کا دور دورہ ہے۔ کراچی بھی کوئٹہ کی ہواؤں کی زد میں ہے۔ ایسے شدید یخ بستہ موسم میں کراچی اور لاہور میں شہری گیس نہ ہونے پر لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں۔ اس حوالے سے کراچی کے شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں ایل پی جی سلنڈر نہیں خرید سکتے،
لکڑی پر کھانا تو پک جاتا ہے لیکن آنکھیں، ہاتھ اور گھر کا خانہ خراب ہوجاتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کم آمدنی والے افراد تو لکڑی بھی سوکھے درختوں سے خود کاٹنے پر مجبور ہیں۔ دوسری جانب لاہور میں بھی لکڑی بیچنے والوں کی دکانوں پر شہریوں کا رش ہے۔ گیس کی قلت کے حوالے سے ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ کراچی میں گیس کا شارٹ فال 257 ایم ایم سی ایف کا ہے،گھریلو صارفین کا گیس پریشر بہت دھیما ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں