حکومتی صفوں کے اندر منی بجٹ کی مخالفت موجود ہے، بڑا انکشاف کر دیا گیا

کراچی (پی این آئی) حکومتی صفوں کے اندر منی بجٹ کی مخالفت کا انکشاف کر دیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومتی وزراء خود نہیں چاہتے کہ مِنی بجٹ پاس ہو، قوم اس وقت 350 ارب روپے کے نئے ٹیکس کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ بجلی کے ریٹ کم ہونے چاہییں۔ ایک طرف حکومت کہتی ہے کہ (ن) لیگ نے بجلی کی اضافی کیپیسٹی لگائی۔

دوسری طرف حکومت خود چین سے یہ کہہ رہی ہے کہ (ن) لیگ کے فارمولے کے تحت 9 ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے جائیں۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ سمجھ میں نہیں آتا، ملک میں ہو کیا رہا ہے۔ اس سے پہلے مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ (ن) لیگی دور حکومت میں لگائے گئے پاور پلانٹس پر پی ٹی آئی کے سارے اعتراضات غلط اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس سارا ریکارڈ ہے، ان پلانٹس کے کک بیکس کا ایک بھی کیس نہیں بن سکا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close