راولپنڈی میں سکول وین پر فائرنگ، ڈرائیور زخمی، ہسپتال منتقل

اسلام آباد (پی این آئی )دارلخلافہ اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں بچوں کی سکول کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور زخمی ، ہسپتال منتقل ۔تفصیلات کے مطابق سوموار کو راولپنڈی کے اڈیالہ روڈ ڈھوک راجگان پر فائرنگ کے واقعے میں گاڑی میں موجود بچے محفوظ رہے۔ ڈرائیور کو پیٹ میں چار گولیاں لگی ہیں اور انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔فائرنگ کے واقعے کے بعد تھانہ صدر بیرونی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔تاہم پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ وین ڈرائیور کی ذاتی دشمنی کی بنا پر پیش آیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close