خوفناک ٹریفک حادثہ، امریکہ جانے کے خواہشمند 53 مسافر ہلاک، 54 زخمی ہو گئے

میکسیکو (پی این آئی) میکسیکو کی جنوبی ریاست میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 53 مسافر ہلاک اور 54 زخمی ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میکسیکو کے علاقے چیاپاس میں ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 53 افراد ہلاک، 54 زخمی ہو گئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق چیاپاس کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی اکثریت تارکینِ وطن کی ہے، جو امریکا جانا چاہتے تھے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث ٹریلر کے موڑ کاٹنے کے دوران پیش آیا ہے۔ ریسکیو اداروں کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے مسافروں کی لاشوں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close