عمران خان کی گرفتاری سے بچنے کی کوششیں

تحریک انصاف کے جلسہ میں عمر ان خان کے خلاف نعرے لگ گئے

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ میں وزیر اعظم کے عمران خان کے خلاف نعرے لگانے پر تحریک انصاف کے کارکنان نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس خاموش تماشائی کا کر دار ادا کرتی رہی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی وزیر اسد عمر کے جلسے کے دور ان تحریک انصاف کے کارکنان نے شہری کو مارنا شروع کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس شخص نے وزیراعظم عمران خان مردہ باد کے نعرے لگائے تھے،تحریک انصاف کے کارکنان نے واقعہ کی ویڈیو بنانے والے میڈیا نمائندوں سے موبائل فونز بھی چھین لیے۔ اس موقع پر پولیس اہلکار بھی موجود تھے جو خاموش تماشائی کا کر دار ادا کرتی رہی بعد ازاں نامعلوم شخص کو ایم پی اے عمر تنویر بٹ کی گاڑی میں بٹھا کر جلسہ گاہ سے لے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close