وزیراعظم عمران خان کا بھی لیک ہونیوالی ٹیپس پر ردِ عمل آگیا، سارے معاملے کا کیا قرار دیدیا؟

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ’آج کل چونکہ ٹیپس کی بات ہو رہی ہے تو میں بھی ٹیپس کی بات کر ہی دوں۔ٹیپس نکل رہی ہیں، ججز کے نام آرہے ہیں۔ یہ جو ٹیپس آرہی ہیں اور یہ سارا ڈرامہ ہے۔’انہوں نے مزید کہا کہ ’اب آپ سمجھیں کہ اصل مسئلہ ہے کیا اس ملک کا جس ملک کا وزیراعظم اور وزیر ملک کا پیسہ چوری کرنا شروع کردیں تو وہ ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

‘عمران خان نے بدھ کو اسلام آباد میں کامیاب جوان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہمارا یہ پروگرام سب منصوبوں سے کامیاب ہوگا۔‘’پانامہ میں جن لوگوں کے نام آئے اور یہ سامنے آیا کہ لندن میں چار مہنگے فلیٹوں کی مالکن مریم نواز ہیں۔ اس کے بعد جے آئی ٹی بنی، تحقیقات ہوئیں اور نواز شریف کو سزا ہوگئی۔‘’انہوں نے فلیٹوں کی خریداری کے لیے پیسوں کے بارے میں بتانے کے بجائے عدلیہ اور پاکستانی فوج کو برا بھلا کہنا شروع کر دیا۔‘’یہ مجھے بھی سپریم کورٹ لے گئے تھے۔ میں نے وہاں اپنے لندن کے فلیٹ کی سب دستاویزات دیں۔ جو جو کچھ عدالت نے مانگا وہ میں نے دے دیا۔‘وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک کاغذ بھی نہیں دکھا سکے کہ لندن کے فلیٹس کس پیسے سے خریدے گئے کیونکہ یہ پاکستان کے عوام کا پیسہ ہے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’افسوس اس بات کا ہے کہ لاہور میں ایک پروگرام ہوتا ہے۔ وہاں ججز کو بلایا جاتا ہے اور وہاں ایک ایسا شخص تقریر کرتا ہے جو سزا یافتہ مجرم ہے اور جھوٹ بول کر ملک سے باہر بیٹھا ہوا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close