شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کی راہ ہموار۔۔۔ سینیٹر ایوب آفریدی کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی )مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانےکی راہ ہموارہوگئی۔پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ایوب آفریدی نے اپنی نشست سے استعفیٰ دے دیا جسے چیئرمین سینیٹ نے منظور کرلیاہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ سیکرٹریٹ نے ایوب آفریدی کی نشست خالی قرار دے کر نوٹیفکیشن جاری کردیا جس سے الیکشن کمیشن کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن خالی نشست پر 30 روز میں انتخاب کرانے کا پابند ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ ایوب آفریدی کو وزیراعظم کا مشیر برائے اوورسیز لگایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close