فنکشنل لیگ کا حکومت سے لاتعلقی اختیار کرنے کا اعلان، عمران خان کچھ کرنا ہی نہیں چاہتے تو ہم کیا کریں، سردار عبد الرحیم

کراچی (پی این آئی) سندھ سے قومی سیاست میں اہم کردار ادا کرنے والی سیاسی جماعت ایم کیو ایم اور پنجاب سے اہم سیاسی قوت مسلم لیگ (ق) کے بعد پیر پگاڑا کی بفنکشنل لیگ بھی حکومتی اتحاد سے باغی ہونے لگی ہے۔ فنکشنل لیگ سندھ کے سیکرٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ فنکشنل لیگ نے وفاقی حکومت سے لاتعلقی اختیار کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ وفاقی حکومت کے خلاف کھل کر بات کر سکتے ہیں۔

سردار عبدالرحیم کا کہنا تھا کہ انہوں نے عمران خان کو چارٹر آف ڈیمانڈ بھی دیا تھا، عمران خان کچھ کرنا ہی نہیں چاہتے تو وہ کیا کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے قانون سازی میں حکومت کا ساتھ نہ دینے کا اعلان کیا تھا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں