ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا معاملہ، یہ نہیں بتا سکتے کہ معاملہ 24 یا 48 یا 72گھنٹوں میں حل ہوگا، وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی ہاتھ کھڑے کر دیئے

اسلام آباد (پی این آئی) پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میںاطلاعات و نشریات کے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ اجلاس میں وزیراعظم نے بتایا کہ وہ اور جنرل باجوہ ہر معاملہ بیٹھ کر طے کرتے ہیں، ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے پر بھی یہی طریقہ اختیار کیا گیا، ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے معاملات مکمل طور پر طے پاچکے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری جلد کردی جائے گی، فیصلہ اعتماد کی فضا میں ہوگا۔ ایک سوال پر فواد چوہدری نے کہا کہ وہ یہ نہیں بتا سکتے معاملہ 24، 48 یا 72 گھنٹوں میں حل ہوگا، ٹائم وزیراعظم آفس نے بتانا ہے، بتایا تو وہ بتاسکیں گے، ان کے پاس فی الحال صرف یہ اطلاع ہے کہ معاملہ خوش اسلوبی سے طے ہوجائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close