وزیر اعظم نے کس کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا ہے؟ وہ وزیر اعظم جا رہے ہیں، ان سے پوچھ لیں، شیخ رشید نے بھی لاعلمی کا اظہار کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کاور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید وزیراعظم کے ساتھ چلتے اجلاس سے باہر نکلے۔ وزیراعظم تو صحافیوں کی جانب سے اونچی آواز میں سوال پوچھنے کے باوجود جواب دینے کے لیے نہ رکے تاہم شیخ رشید صحافیوں کی طرف آ گئے۔

شیخ رشید نے بتایا کہ آج کے اجلاس میں شیخ رشید بنیادی طور پر افغانستان کے بارے میں بریفنگ دی حالات کیسے ہیں ہم نے کیسے کرنا ہے مگر صحافیوں کی زبان پر ایک ہی سوال تھا ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے پر کیا پیش رفت ہوئی۔ شیخ رشید نے کہا کہ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے بتایا کہ سول ملٹری تعلقات ٹھیک ہیں ہماری اور آرمی کی بہت اچھی انڈرسٹینڈنگ ہے۔ ہم سیاسی طور پر سوچتے ہیں اور ان کا اپنا طریق کار ہے۔تاہم جب ان سے پوچھا گیا اگر سب اچھا ہے تو پھر وزیراعظم نے کس کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا ہے؟ اس پر سینیئر سیاستدان نے تھوڑا سوچا اور کہا وہ وزیراعظم جا رہے ہیں ان سے پوچھ لیں۔

close