کوئٹہ (پی این آئی) پاکستان کے س سے بڑے صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن میں کوئٹہ، چمن، زیارت، ژوب، سبی، ہرنائی، لورالائی، دکی، پشین، قلعہ سیف اللہ اور مسلم باغ شامل ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز ہرنائی کے قریب 15 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق ہرنائی میں شدید نوعیت کا زلزلہ آیا۔اس حوالے سےڈپٹی کمشنر ہرنائی کا کہنا ہے کہ ہرنائی میں شدید زلزلے کے باعث متعدد گھروں کی چھتیں گر گئیں اور زلزلے کے بعد بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔شدید زلزلے کے باعث ہرنائی میں سرکاری عمارات کو بھی نقصان پہنچا۔ ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے مطابق زلزلے سے ہرنائی کے علاوہ شاہرگ میں بھی کئی مکانات گر گئے۔زلزلے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور لیویز کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں جو تاحال امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کے باعث جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ ہے۔ڈی جی، پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں زیادہ تر تعداد بچوں کی ہے۔ ہرنائی میں امدادی کارروائیوں کیلئے ہیوی مشینری روانہ کردی گئی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق ہرنائی پہاڑی علاقہ ہے جہاں زیادہ تر مکانات کچے ہیں۔ وزیر داخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ زلزلہ 3 بج کر 1 منٹ پر آیا جس سے کافی نقصان ہوا ہے۔وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء اللہ لانگو کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق جبکہ 150 سے زائد زخمی ہوئے۔ بلوچستان کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔بلوچستان میں زلزلے کے بعد آفٹر شاکس بھی آئے۔ آج صبح 5 بج کر 1 منٹ پر 4 اعشاریہ 5 شدت کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ڈی سی ہرنائی کے مطابق زلزلے سے رابطہ سڑکیں بھی متاثر ہوئیں۔ اس حوالے سے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ہرنائی میں 70 سےزائد مکانات کو نقصان پہنچا۔وزارتِ داخلہ بلوچستان کے مطابق زیارت، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں بھی نقصان ہوا .تاہم زیادہ جانی و مالی نقصان ہرنائی میں ہوا۔ ۔۔۔۔’
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں