اسلام آباد (پی این آئی )وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کی نتھیا گلی پہنچنے پر طبعیت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں فوری آکسیجن سپورٹ دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکار فخر عالم نے وفاقی وزیر کی آکسیجن سپورٹ پر تصویر شئیر کی۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نتھیا گلی پہنچے جہاں میرے
دوست علی زیدی کی طبعیت بگڑ گئی اور ان کی آکسیجن سیچورشن انتہائی کم ہونے لگی۔انہوں نے کہا کہ ہم تقریبا 7 ہزار 500 فٹ کی بلندی پر ہیں اور دو بار کورونا وائرس کا شکار ہونے کی وجہ سے علی زیدی کے پھیپھڑے اب پہلے جیسے نہیں رہے۔اس کے جواب میں علی زہدی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ان کی آکسیجن سیچوریشن (خون میں آکسیجن کی مقدار) 78 تک گر گئی تھی۔علی زیدی نے بتایا کہ وہ اسلام آباد آ گئے ہیں اور بہتر محسوس کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خوش قسمتی سے سینیٹر محسن عزیز جو کچھ مہینے پہلے اس طرح کی علامات کا شکار ہوئے تھے، ان کے پاس آکسیجن کنسنٹریٹر تھا جو ان کے بروقت کام آ گیا۔ خیال رہے کہ انسان کے جسم میں موجود خون میں نارمل آکسیجن کی مقدار سو سے 95 فیصد ہوتی ہے اور اگر یہ مقدار 92 فیصد سے نیچے آ جائے تو اسے پریشان کن سمجھا جاتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں