پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کرلیا

راولپنڈی (پی این آئی) پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کرلیاہے۔آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کیے گئے اعلان کے مطابق پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہےجس نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، غزنوی میزائل زمین سے زمین تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔آئی ایس پی آر کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ تجربے کا مقصد اسٹریٹیجک کامنڈ فورس کی آپریشنل تیاریوں کو یقینی بنانا تھا،تجربے کے دوران میزائل کے پیرامیٹرزکو جانچا گیا،غزنوی میزائل جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کا مشاہدہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔ وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے تجربے کی کامیابی پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close