تحریک انصاف کے لیے ایک اور چیلنج، ضمنی انتخاب میں پولنگ جاری

گلگت (پی این آئی) تحریک انصاف کو آج ایک اور امتحان کا سامنا ہے۔ گلگت بلتستان کے حلقہ نگر 4 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ آج ہوگی۔ پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجےتک جاری رہے گی۔ حلقہ میں ووٹنگ کے لیے 42 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ پی پی پی کے جاوید حسین، تحریک انصاف کے آغا ذوالفقار بہشتی اور اسلامی تحریک کے ایوب وزیری کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close