اسلام آباد (پی این آئی )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے معاون خصوصی عون چودھری نے استعفیٰ دے دیامعاون خصوصی نے عون چودھری نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔ذرائع کے مطابق عون چودھری کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے طلب کیا تھا۔ عون چودھری پرجہانگیر ترین گروپ کے لیے لابنگ کا الزام تھا۔
دفعہ 144 نافذ،موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی
پشاور(آ ئی این پی ) محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر آفس پشاور کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق محرم الحرام کے دوران امن امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، شہر میں یکم سے 13 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ العمل ہوگی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق اسلحہ کی نمائش، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، وال چاکنگ، کالے شیشوں والی گاڑیوں، رینٹ اے کار کے کاروبار اور پمپس کے علاوہ پٹرول کی خریت و فروخت پر بھی پابندی عائد ہوگی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں