کراچی (پی این آئی)سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظرپیر سے تمام تعلیمی ادارے بند جبکہ شاپنگ مالز، مارکیٹ اور کاروبار 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سند ھ مرادعلی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہو ا جس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ ٹاسک فور س اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ پیر سے ریسٹورنٹس انڈور اور آوٹ ڈور ڈائننگ بند ہوں گے صرف ٹیک اووے کی اجازت ہوگی۔کریانہ، بیکری اور فارمیسی کھلی رہیں گی۔ ٹاسک فورس اجلاس میں مزارات بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ جمعہ اور اتوار سیف ڈیز ہوں گے، امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ سرکاری اور نجی سیکٹر میں 50 فیصد عملے کو کام کی اجازت ہوگی۔ ٹاسک فورس کا کہنا ہے کہ ان تمام فیصلوں پر پیر سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔کورونا کیسز میں اضافہ ، وہ صوبہ جہاں 6بجے کاروبار بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، پیر سے تمام تعلیمی ادارے بھی بند کرنے کا اعلان
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں