کورونا ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کی موبائل سمیں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

کراچی (پی این آئی ) سندھ حکومت کی جانب سے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کی موبائل سمیں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے کہ ایک ہفتے کے دوران ویکسین نہ کروانے والوں کا موبائل سم بلاک کیاجائے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سند ھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ ویکسین نہ کروانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں آئندہ ماہ سے روک دی جائیں گی جبکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) تمام لوگوں کو میسج بھیجے کہ وہ ویکسین کروائیں۔اس ضمن میں صوبائی حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پی ٹی اے کو خط لکھا جائے گا۔مراد علی شاہ کی جانب سے سیکریٹری فنانس کوا ے جی سندھ سے رابطہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

close