سینئر صحافی عارف نظامی کا انتقال ہو گیا

لاہور (پی این آئی)سینئر صحافی عارف نظامی مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے ہیں، وہ گزشتہ دو ہفتوں سے علالت کی وجہ سے ہسپتال میں داخل تھے، ان کے بھانجے بابر نظامی نے بتایا کہ سینئر صحافی عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔عارف نظامی پاکستان کے نگران وفاقی وزیر برائے اطلاعات بھی رہ چکے ہیں اور پاکستان ٹوڈے کی بنیاد انہوں نے ہی رکھی تھی، اس سے پہلے وہ نیشن کے ایڈیٹر تھے ۔ الیکٹرانک میڈیا میں وہ ایک چینل کے سی ای او رہ چکے ہیں، اب 92 نیوز پر بطور تجزیہ نگار بھی پروگرام کرتے تھے، عمران خان کی شادی اور بے نظیر بھٹو کی حکومت جانے کی خبریں بھی انہوں نے ہی بریک کی تھیں۔ ان کے انتقال پر وزیراعظم عمران خان نے اہؒلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ فواد چودھری کا کہناتھا کہ عارف نظامی کے انتقال کا سن کر دل بجھ گیا, تحریک پاکستان میں ان کے والد، میرے والد اور تایا ہم سفر تھے، ان سے وہی تعلق تھا جو خاندان کے ایک بزرگ سے ہوتا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close