ملک بھر کے ویکسی نیشن سنٹرز بند کر دیے گئے

اسلام آباد (پی این آئی) ملک بھر کے ویکسی نیشن سنٹرز (آج)بدھ کو ایک روز کے لیے بند رہیں گے۔ این سی اوسی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر 21 جولائی بدھ کے روز صرف ایک دن کے لئے ویکسی نیشن سنٹرز بند رہیں گے جبکہ عید کے باقی 2 روز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔این سی اوسی نے عوام کو عید کی مبارک دیتے ہوئے اپیل بھی کی کہ وہ ویکسی نیشن کرائیں تاکہ خود اور دوسروں کو محفوظ رکھ سکیں۔ ملک بھر کے ویکسی نیشن سنٹرز (آج)بدھ کو ایک روز کے لیے بند رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close