افغان سفیر کی بیٹی کا اغواء، مجرم 48 گھنٹے میں گرفتار کیے جائیں، وزیر اعظم عمران خان کا حکم

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں افغان سفیرنجیب اللہ علی خیل کی بیٹی کےدن دیہاڑے اغواء اور اس پر تشدد کا نوٹس لیا ہےاور ملزمان کو پکڑنے کے لیے انتظامیہ کو 48 گھنٹے کی مہلت دی ہے۔وزیراعظم نے کہاہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید، اسلام آباد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے ترجیحی بنیادوں پر معاملے کی تحقیقات کریں۔ تمام ادارے معاملے کی تحقیقات میں وفاقی پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔اس حوالے سے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وہ خود افغان سفیر کے خاندان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ افغان سفیرکی بیٹی نے خود ٹیکسی ہائر کی۔ افغان سفیر کی بیٹی کے پاس موبائل فون نہیں تھا۔افغان سفیرکی بیٹی کے مطابق پہلی ٹیکسی میں اس پرتشددکیا گیا، دوسرے ٹیکسی ڈرائیور نے افغان سفیر کی بیٹی کی مدد کی، ٹیکسی ڈرائیور کو افغان سفیر کی بیٹی نے 500 روپے انعام دیا۔ سفیر کی بیٹی کے مطابق ٹیکسی ڈرائیور ایمبیسی کارڈ بھی لے گیا۔ دوسرے ٹیکسی والے کو ٹریس کرلیا ہے ، پہلے کی تلاش جاری ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں